کراچی(نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ٹان کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔عوامی رابطہ مہم سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاوہ اس شہر کو کوئی اور ٹھیک نہیں کرسکتا گزشتہ 15سالوں سے پیپلز پارٹی کو ہزاروں ارب ملے لیکن اس شہر کے مسائل جوں کے توں رہے پینے کا پانی گھروں پر آتا نہیں سیورج کا پانی و کچرا گھروں سے جاتا نہیں ان کی نا اہلیوں سے یہ شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے، ظالم حکمران اس شہر کا پانی چوری کرکے یہیں کے عوام کو بیچ کر اربوں روپے کما رہے ہیں پورا پاکستان اس شہر کو دیکھ کر عش عش کرتا تھا آج یہ شہر مسائل سے گزر رہا ہے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے بلکہ ہم اور آپ نے مل جل کر ان کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہآج بھی شہری سندھ میں جو کام بہتر حالت میں موجود ہے وہ ایم کیو ایم کے دور نظامت میں ہوا تھا جن حالات سے ایم کیو ایم گزررہی ہے ان حالات میں کو ئی اور سیاسی جماعت ہوتی تو ان کا نام بھی دیکھنے کو نہیں ملتا 4سالوں تک تحریک انصاف کی حکومت رہی پو ری حکومتی مشنری ان کے ساتھ تھی لیکن کراچی سمیت شہری سندھ کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا۔انکا مزید کہنا تھا جب ہماری گنتی کو پورا گنا جائے ہماری آبادی درست شمار ہوگی تو سہولتیں بھی ویسے ہی بڑھیں گی اور اگر ہمیں صحیح گن لیا گیا تو یہ ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی کراچی کی آبادی کو پھر کم دکھایا جارہا ہے ایم کیو ایم اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے ہماری کوشش سے مردم شماری کی تاریخ بڑھائی گئی جس کے بعد 56لاکھ کی آبادی کا بھی اضافہ ہوا پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سینسز کی تاریخ ختم ہونے کے بعد دوبارہ گناگیاہو۔انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے الیکشن میں ہم نے اس وجہ سے حصہ نہیں لیاکہ 73 یو سیز کو غضب کر لیا گیا تھا جب کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد سے حکومت نے 53یوسیز میں اپنی غلطی تسلیم کی اور انکا اضافہ کیا، انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے علاوہ آپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے ہم نے اپنی جدوجہد کو بڑھاتے ہوئے اپنی طاقت میں اضافہ کرنا ہے کراچی کو پانی کئی سو کلو میٹر دور سے آرہا ہے اس کو روکنے کیلئے ہماری اکثریت سندھ اسمبلی میں ہونا چاہئے سندھ کے کوٹہ سے کراچی کو پانی ملنا چاہئے لیکن وزیر اعلی کہتا ہے کے کے-فور کے لئے وفاق علیحدہ پانی کا کوٹہ دے، اگر کراچی یہ کہہ دے کہ ٹیکس تب دیں گے جب پانی دو گے تو پھر کیا ہو گا؟ آج ہمارے پاس وہ طاقت نہیں کہ ظلم کیخلاف ہم اٹھ کھڑے ہوں آج ایم کیو ایم کے پاس تمام زبانیں بولنے والوں کی حمایت ہے جسکے بل پر ہم سڑکوں پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتا آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہے اس شہر کو کسی نے اون نہیں کیا سوائے ایم کیو ایم کے آج ہمارا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کراچی والے طے کریں کراچی ک تمام انفرا اسٹرکچر تباہ و برباد ہو چکا رہے بجلی گیس سمیت تمام محکمے تباہ و برباد کردئے گئے ہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں انفرااسٹرکچرکیلئے وزیر اعظم کے پاس نہیں جایا جاتا بلکہ نچلی سطح پر مسئلہ کے حل کیلئے جاتے ہیں 1300ارب روپے کراچی کے عوام کما کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی اس شہر کے مسائل حل نہیں کئے جاتے ایم کیو ایم پاکستان چاہتی ہے کہ جس طرح وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس اختیارات ہیں اس ہی طرح میئر اور لوکل باڈیز کو بھی تقویض ہونے چاہئے ہیں گلی کے کونسلرز کو اگر تمام اختیارات تقویض ہوجائیں تو وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس نہیں جانا پڑ یگا مسائل جلد سے جلد حل ہونا شروع ہوجائینگے یہ شہر کوئی گاں یہ گوٹھ نہیں ہے بلکہ پاکستان پورے پاکستان کو پالنے والا شہر ہے ہم نے اپنی جدوجہد کرنی ہے اب آپ لوگوں کی باری ہے جب تک ظلم کے خلاف اٹھ نہیں کھڑے ہونگے ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے حق پر چلنے والوں کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی مظلوم جب تک خود اپنی مدد نہیں کرے گا اللہ تعالی بھی اس کی مدد نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ 3مہینے ے بعد الیکشن منعقد ہونے ہیں آپ لوگ ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں تھوڑا تھواڑا اپنے حصے کا کام کرنا شروع کریں سب سے پہلے اپنے اپنے گھروالوں کو راضی کریں اس کے بعد گلی محلے اور رشتہ داروں کو ایم کیو یم پاکستان کے منتخب نمائندوں کو ووٹ ڈالنے پر رضا مند کریں۔ ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام عوامی رابطہ مہم کا تسلسل ہے جو کراچی کے مختلف علااقوں میں جاری ہے اس شہر کے حوالے سے پروپیگنڈہ آج تک جاری ہے اس شہر میں کچھ بھی ہوتا ہے اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگتا ہے جان بوجھ کر اس شہر کو سازش و تعصب کی بنیاد بنا کر پیچھے کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بوگس مردم شماری کو بھی تسلیم کیا جعلی بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لیا اور ایسا صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہوا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان ایوانوں،سڑکوں میں عوامی آواز اٹھاتی رہی ہے اسی طرح پی ٹی آئی نے اپنے کارکنان کو اقتدار کی حوس میں ورغلایا دھوکا دیا اور اس ملک کی حفاظت کرنے والے افواج کیخلاف ہرزہ رسائی کی۔خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ایم کیو ایم کے میئر کا نام گونجتا رہا ہے جماعت اسلامی کا معاہدہ بند کمرے میں ہوتا جبکہ ایم کیو ایم جب بھی معاہدہ کرتی ہے وہ پوری دنیا کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہوتا ہے ایم کیو ایم کے سوا کوئی اور سیاسی جماعت عوامی احتجاج کیلئے آواز بلند نہیں کرتی صرف اپنی اپنی سیاست چمکاتے رہے ہیں یہی ایم کیو ایم شہری عوام کا مقدمہ لڑے گی اور ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی،اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، ارشد حسن،زاہد منصوری، اراکین رابطہ کمیٹی و ایڈمنسٹریٹرز ڈسٹرکٹ ایسٹ سید شکیل احمد،ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان،انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین،حق پرست راکین صوبائی اسمبلی، ٹان و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نیو کراچی سے تعلق رکھنے والی مختلف برادری کے عمائدین و کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔