اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو الوداع کہنے کی خبریں مسترد کر دیں۔ گزشتہ روز ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر بڑا دعویٰ کیا گیا کہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کو سیاسی طور پر الوداع کہہ دیا۔
سابق وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی عمران خان کو الوداع کہنے کی خبروں پر اپنا واضح مؤقف ایک ٹوئٹ میں بیان کترے ہوئے کہاکہ یہ غلط ہے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق نہیں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس عمر میں جتنی طاقت رہ گئی ہے، اللّٰہ کے بعد عمران خان کیلئے ہے۔