اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ نوازشریف عام انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے ،انتخابی مہم کولیڈ کرینگے ،الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں، نہ ہونا چاہئے، البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور ہو سکتی ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے،واپسی کی تاریخ ہم نے نہیں میاں صاحب نے دینی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کرلی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف الیکشن سے 60سے 90روز قبل واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اکثریت (ن )لیگ کو ملی تو وزیراعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف بنانا چاہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کیا ۔ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن اوپن رکھنی چا ہیے ۔