کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر پھلوں کی برآمدات میں 31 ارب 92 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پھلوں کی برآمدات میں 89 ہزار ٹن کی کمی ہوئی، سٹرس کی برآمد میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی جبکہ آم کی برآمدات 59 ہزار ٹن کمی کے ساتھ 17 لاکھ 86 ہزار ٹن رہی۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر سیب کی برآمد میں ایک ہزار ٹن اضافہ ہوا، کیلے کی برآمد 2 لاکھ 16 ہزار ٹن کی سطح پر برقرار رہی، خوبانی کی برآمدات 1 ہزار ٹن اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزارٹن رہی، بادام، انگور اور امرود کی برآمدات گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں۔