لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کی کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔