اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے ۔صدر مملکت کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال بارے نہیں بتایا گیا، 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں جبکہ درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایا گیا،درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم سے نہ رابطہ کیا اور نہ رابطہ نہ کرنے وجہ بتائی۔