ٹھٹھہ (امین فاروقی)
عوامی تحریک کے قائد رسول بخش پلیجو کی پانچویں برسی ایک بڑے جلسہ عام کی صورت میں آبائی گاؤں منگر خان پلیچو جنگ شاھی ٹھٹھہ میں منائی گئ جلسہ عام میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے
سندھیانی تحریک کی بڑی تعداد خواتین جلسہ گاہ میں موجود رہیں ، سندھی گرلز اسٹوڈینٹ تحریک نے پریڈ کے ذریعے پلیجو کو سلامی دی ، اس موقع پر پارٹی پرچم مزار پر ڈالا گیا
معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی سمیت تنظیمی لڑکیوں نے مختلف گیتوں پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا
بلوچستان سے شہید عثمان کاکڑ کے بیٹے خوشحال خان کاکڑ نے خصوصی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف سیاست دان ، مفکر و دانشور عوامی تحریک کے قائد رسول بخش پلیجو کی پانچویں برسی انکے آبائی گاؤں منگر خان پلیجو جنگشاہی ٹھٹھہ میں منائ گئ اس موقع پر سندھیانی گرلز اسٹوڈینٹ تحریک نے رسول بخش پليجو کو پریڈ کے ذریعے سلامی دی اور مزار پر پارٹی پرچم چڑھایا جبکہ قومی اور انقلابی گیتوں پر ٹیبلوز پیش کر کے رسول بخش پليجو کو خراج تحسین پیش کیا گیا عوامی تحریک کی مرکزی قیادت نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔برسی سے منسوب جلسہ عام میں سندھ بھر سے ایک لاکھ سے زائد کارکنوں نے شرکت کی ۔ جلسہ عام میں سیاسی رہنما ، وکلاء ، صحافی ، ادیب ، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے رسول بخش پلیجو کی شخصیت اور ان کی مظلوم طبقہ کے لئے کی جانے والی جدوجہد پر روشنی ڈالی اس موقع پر قرارداد کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کرنے ، سندھ سے غیر مقامیوں کو واپس بھیجنے اور دریائے سندھ پر ڈیم بنانے و دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف مطالبات پیش کئے گئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول بخش پلیجو سندھ ، پاکستان سمیت ایشیاء کے وہ عظیم دانشور اور رہنما ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی مظلوم طبقات اور قوموں کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری وہ دنیا کے عظیم انقلابیوں کا تسلسل ھیں۔ سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبحانی ڈاہری نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے سیاست میں خواتین کو قائدانہ کردار دے کر تاریخ میں ایک باب رقم کیا ۔ شہید عثمان کاکڑ کے بیٹے خوشحال خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر پنجاب کا قبضہ ہے ، ایسے میں متحد ہوکر اپنے حقوق لینے ہوگیں اس موقع پر اظہر جمیل ، جامی چانڈیو ، شیما کرمانی ، نذیر لغاری و دیگر نے بھی خطاب کیا