کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے اقدامات دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میںدونوں صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہاکہ مئی کے واقعات ملک کو بدنام کرنے کی سازش تھے، افواج پاکستان کے صبرو تحمل کے باعث دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا ضروری ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کے لئے گورنر ہاس میں آئی ٹی کورسز شروع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور سیاحت کو فروغ دے کر موجودہ معاشی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ گورنربلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے گورنر سندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔