کراچی(نمائندہ خصوصی) دودھ فروش سرکاری نرخ 180 روپے فی لیٹر پر فروخت کریں کمشنر کراچی نے ڈیری فارمز، ریٹیلرز کو آج 3بجے تک کا ٹائم دے دیا ۔ 3بجے کے بعد ڈپٹی کمشنر سرکاری قیمت سے زیادہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائ کریں۔مہنگے دودھ فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائےگا اورانکے خلاف ٖFIR درج ہوں گی کمشنر کراچی اقبال میمن کی واضح ہدایت۔صارفین 180روپےسےزیادہ قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کی شکایت کمشنر آفس یامتعلقہ ڈپٹی کمشنر کو کریں۔کمشنر کراچی ٹاسک فورس فعال کر دی گئی جس میں کنزیومرایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال، کنزیومر رائٹس کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ ،کنزیومر آئی کے چیئرمین عمر غوری شامل ہیں۔ٹاسک فورس ممبران ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کے کراچی کے مختلف علاقوں میں قیمتوں کو چیک کرنے کے ساتھ، ناپ تول اور غیرمعیاری اشیاءکوچیک کرینگےاوراسکی رپورٹ کمشنر کراچی کو دیں گے تاکہ غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے کنزیومر اسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے دودھ کی قیمتوں کومقررکرنے کے لیے کمشنر آفس میں بلائے گئے اجلاس میں کہا کہ دودھ کی قیمتیں کومقررکرنے سے پہلے دودھ کے معیار کو بھی چیک کیا جائے کیونکہ دودھ اہم غذائی اشیاء ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت کی جانب سے قیمت مقرر کی جاتی ہیں ہمیشہ دودھ فروش ریٹیلر اور ڈیری فارمرز اس پر عمل کرنے کے بجائے خود 10سے 20 روپےکا اضافہ کر دیتے ہیں کوکب اقبال نے کمشنر کراچی اقبال میمن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کہ پہلے سرکاری نرخ180 روپے فی کلو کی فروخت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے اجلاس میں شاکر عمر گجر نے واضح الفاظ میں کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اگر کوئی دودھ زیادہ قیمت پر فروخت کرے تو حکومت اسے دکاندار اور ڈیری فارمرز کے خلاف قانونی کاروائی کرے ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کے چیئرمین شاکر عمر نے کہا کہ جو ناپ تول میں کمی کرکے دودھ فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ اور کنزیومر آئی کے چیئرمین عمر غوری نے کمشنر کراچی کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کے ہمیں امید ہے
کہ صارفین کی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمشنر کراچی کے احکامات پر عمل درآمد کو ڈپٹی کمشنر یقینی بنائیں گےاور آج سےپورےکراچی میںس رکاری نرخ پر دودھ فروخت ھوگا۔کنزیومرایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نےصارفین سے اپیل کی کہ وہ مہنگا دودھ نہ خریدیں۔ اگر کوئ سرکاری ریٹ 180 روپے پر دودھ فروخت نھیںکرتاتو بحیثیت صارف کمشنر آفس میں شکایت درج کروائیں۔