کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈی ایم سی ایسٹ کے الیکٹرککی 15 کروڑ سے زائد کی نادہندہ نکلی، ادارے کی بجلی منقطع کردی گئی۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے141کنکشن پر15کروڑ30لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔اپنے ایک جارہ بیان میں ترجمان نے بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکزی دفتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔تاہم بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی پر بجلی بحال کردی گئی، بلنگ ریگولیٹری کے قوانین کے مطابق کی جاتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق منقطع کئے گئے کنکشنز پر بجلی کی مد میں آخری ادائیگی نومبر2022میں کی گئی تھی، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔