کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت کی جانب سے سوا دو ارب قرض پر تیس سالوں میں 22 ارب سود ادا کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت سندھ نے مالی سال 1994-95 میں وفاقی حکومت سے 2 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے (کیش ڈیولپمنٹ لون)قرض لیا اور اس پر 30 برسوں میں 22 ارب 27 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار روپے سود ادا کئے۔سندھ حکومت پر تاحال 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق مالی سال 2014-15 تک 12 ارب 75 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار روپے ادائیگی کے باوجود 14 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ روپے واجب الادا رہ گئے۔مالی سال 2021-22 میں 15 ارب 23 کروڑ 53 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 21 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار روپے سود ادا کرنے کے باوجود ابھی تک 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے ابھی تک واجب الادا ہیں۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2001 میں کیش ڈیولپمنٹ لون پر سود ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مگر پرویز مشرف کے ہی حکم پر ان کی حکومت میں عملدرآمد نہیں ہوسکا۔