کراچی ( بیورو رپورٹ) چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پچیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ کی تیسریاکستان کی سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ کی تیسری برسی پر منعقدہ تقریب میں شرکت۔الشریف فاؤنڈیشن پاکستان بھٹائی آباد ملیرکے جنرل سیکریٹری جاوید اقبال آرائیں ، سینئرنائب صدر بھٹائی آباد طاہر گل،یوتھ پریذیڈنٹ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان اسفار پرویز بھی ہمراہ تھے
پرویز اقبال آرائیں اپنے وفد کے ہمراہ مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کی قبر پر پہنچے ،پھول چڑھا ئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ودعائے مغفرت کی ۔غلام مرتضیٰ بلوچ نے ملیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے پناہ کوششیں کیں،آج ان کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین سال کا عرصہ گزرچکاہے لیکن ان کی جدائی کا غم آج بھی تازہ ہے،پرویز آرائیں
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان بھٹائی آباد ملیرکے جنرل سیکریٹری جاوید اقبال آرائیں سینئرنائب صدر بھٹائی آباد طاہر گل،یوتھ پریذیڈنٹ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان اسفار پرویز اور دیگر کے ہمراہ ایم پی اے یوسف بلوچ کے والد مرحوم،سابقہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر اور سابق صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی سالانہ برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیںاپنے وفد کے ہمراہ مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ صاحب کی قبر پر پہنچے ،پھول چڑھا ئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی ، تیسری سالانہ برسی کے موقع پر ایم پی اے یوسف بلوچ کی جانب سے ایک تعزیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا تھا،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ،جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ایم پی اے پی ایس 90 سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن راجہ عبدالرزاق ، ایم پی اے پی ایس 89 سلیم کلمتی ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر راشد خاصخیلی ، سینئر نائب صدر ضلع ملیر ربنواز جوکھیو، رابطہ سیکرٹری طاہرگل پی ایس 88 ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید کھوسہ اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ؤں، جیالوں اورسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں شریک ہونے والوں نے سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اورایم پی اے یوسف بلوچ اور دیگر ورثا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے اس موقع پر سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ کی خدمات کو سراہا،ان کاکہناتھا کہ غلام مرتضیٰ بلوچ نے ملیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے پناہ کوششیں کیں،آج ان کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین سال کا عرصہ گزرچکاہے لیکن ان کی جدائی کا غم آج بھی تازہ ہے،اس موقع پر انہوں نے غلام مرتضیٰ بلوچ کے صاحبزادے ایم پی اے یوسف بلوچ سے بھی امید کااظہارکیاکہ وہ بھی اپنے والدبزرگوار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت اور اپنے علاقے،ضلع اور شہر کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کرداراداکرینگے،بعد ازاں تمام شرکا کے لیے کھانے کاانتظام کیاگیا،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں ،صوبائی وزیر محترم سعید غنی صاحب،ایم پی اے سلیم بلوچ صاحب،ایم پی اے راجہ رزاق صاحب اور دیگر معززین نے اکھٹے کھانا کھایا ،اس دوران مختلف سیاسی وسماجی موضوعات اور بالخصوص موجود ہ ملکی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔