راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک محمد صابر کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی اور ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سرچ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل شمالی وزیرستان میں شہید دوسیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کی گئی تھی، نمازجنازہ اورتدفین میں حاضرو ریٹائرڈ افسران،جوانوں واہلخانہ نے شرکت کی، بعد ازاں شہدا کو پورےفوجی اعزازکےساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔