اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان نے کہا ہے کہ کا کون کس سے رابطے میں ہے میرے علم میں نہیں، کئی لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں اور مزید شمولیت اختیار کر رہے ہیں،آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی واضح تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو جماعت یا جماعتیں حکومت بنائیں سب کو ملک کا سوچ کر قانون سازی کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک آئینی عمل ہے،وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی نے بھی تحفظات رکھے تھے،مردم شماری میں کوئی غلطیاں ہیں تو ٹھیک ہونی چاہیئں۔ قمر زمان کائرہ نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا،سب جماعتوں کو ملا کر کراچی کے مسائل کے حل کی طرف جانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کیخلاف ہیں،پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہو رہے ہیں،لوگوں کو پی ٹی آئی کے بارے پتہ چل گیا ہے تو واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات 9 مئی سے پہلے ہو رہی تھی،انہیں تو بن مانگے ریلیف مل جاتے ہیں لیکن ذوالفقار بھٹو،بے نظیر بھٹو اور نواز شریف گرفتار ہوئے تو جیل میں رہے۔