اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں،فواد چوہدری کبھی کبھی رابطہ کرتے رہتے ہیں۔ پیر کے روز عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہجہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں،صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ دباﺅ کے حوالے سے سوال پر اسد عمر نے جواب دیا کہ دباو بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں،جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے لیکن آٹھ بار عدالتوں میں پیش ہو چکا ہوں،فواد چوہدری کبھی کبھی رابطہ کرتے رہتے ہیں۔