کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شہرقائدمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد جبکہ 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔