کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں ملیر سے سی ویو تک چلنے والی الیکٹرک بس بند کردی گئی۔کراچی کے علاقے ملیر ٹینک چوک سے سی ویو جانیوالی الیکٹرک بس چارجنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے بند کردی گئی۔بس انتظامیہ کے مطابق الیکٹرک بس کا چارجنگ سسٹم گزشتہ ایک ماہ سے سافٹ ویئر کی خرابی کا شکار ہے، بس کے غیرملکی سافٹ ویئر انجینئر کو بلا لیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس کے روٹ کو جاری رکھنے کیلئے پیپلز بس کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، گڈاپ سے نمائش جانے والی بس معمول کے مطابق چل رہی ہے۔