لاہور (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے صدر جمیعتِ علمائے ِ اسلام مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ملاقات کی۔ پیر کو آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بجٹ 24۔ 2023 پر مشاورت اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔