کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعظم کے معاون خصوصی/ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے وفد کے ہمراہ گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال ، صوبہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر مور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اتحاد و اتفاق کے متقاضی ہیں، ہر طرح کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی کے واقعات کی پوری قوم نے مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ پوری قوم ملک کے استحکام کی ضامن مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفد میں ڈاکٹر مولانا علی محمد ابو تراب ، پروفیسر سجاد قمر ، مولانا یوسف قصوری ، رحمت اللہ ، اے وہاب ، قاری شعیب پیر محمد ، ابراہیم طارق، اورحافظ اے کریم شامل تھے ۔