اسلام آبا د(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس پر سماعت چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 8 جون کو سماعت کرےگا۔جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس محمد علی مظہر 8 رکنی لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔اس ضمن میں اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔