اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کےخلاف درخواستوں پر سماعت (کل) منگل کو ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی، صدر و سیکریٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ حنیف راہی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔