کراچی( بیورو رپورٹ ) پوہو مل والے واقعہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا مقدمہ درج۔صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ابراہیم حیدری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا,دونوں ملزمان سمیر راجو اور عدیل بنٹی کی گرفتاری کے بعد پولیس کو مزید دو ملزمان کی تلاش ہے جنہیں جلد گرفتا ر کرلیا جائے گا،گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جب کہ مزید 2 ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی خصوصی ہدایات دی تھیں جس پر صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔۔