کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس ایک شکست خوردہ شخص کی پریس کانفرنس تھی،کیا سندھ اسمبلی حافظ نعیم یا انکی پارٹی سے مشاورت کر کے قانون سازی کرے گی۔ناصرحسین شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم کے دماغ میں کراچی کے میئر کا عہدہ ناسور کی طرح پھیل رہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد حافظ نعیم خود کو میئر سمجھنے لگے ہیں ،یہ بیماری پی ٹی آئی چیئرمین میں بھی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی بھی وزیراعظم ہیں۔انھوں نے کہا کہ نعیم الرحمان کو پی ٹی آئی چیئرمین کی قربت مبارک لیکن وہ میئر نہیں بن رہے،جماعت اسلامی کی قیادت کو چاہیے حافظ نعیم کو سمجھائیں کہ وہ بلدیاتی انتخاب ہار گئے ،کراچی کا میئر کراچی کا بیٹا اور بلاول کا جیالا ہوگا ۔