کراچی (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن بی نہیں ہے، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ آپشن بی کی بات کرتے ہیں غلط کہتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کوڈیفالٹ کی طرف لےکرجاناآئی ایم ایف اوردنیاکیلئے بھی بہترنہیں، امیدہے کہ آئی ایم ایف کی ساتھ 9واں جائزہ مکمل ہوجائے گا۔یاد رہے سابق وزیر خزانہ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، اگر میں وزیر خزانہ ہوتا تو بجٹ کو اس طرح بناتا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ جائے۔