لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج کردی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سٹرک بلاک کرکے انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کردی، عدم حاضری کی بنیاد پر دونوں کی ضمانتیں خارج کی گئیں۔شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔دوسرے مقدمے میں فواد چوہدری کی تھانہ سرور روڑ میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔