اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن (TCA) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو ہوئی۔. وفد میں صدر TCA ایردال ایرن اور سیکٹری جنرل حسن یالسین شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔