اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین دولسار انجینئرنگ (Dolsar Engineering) عرفان آکر(Irfan Aker) کی ملاقات کی جس میں پاکستان میں دولسار انجینئرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔