لاہور(نمائندہ خصوصی )
06سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سنگ دل دادا گرفتار کر لیا گیا
ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا،ملزم نے اپنے پوتے کو اغواء کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے،بیوی کو طلاق نہ دینے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفے’ کے قتل کی دھمکیاں دیتا رہا،
نتائج نہ ملنے پر ملزم نے اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنہ اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔
قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری ممکن ہوئی،
ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے مطابق
پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،