کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال رنج و غم کا اظہار کیاہے۔پرویزاقبال آرائیں کا کہناتھا کہ سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال کا سانحہ ارتحال کراچی کے شہریوں کے لیے نہایت افسوسنا ک ہے،ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنی جناح اسپتال میں تعیناتی کے دوران غریب مریضوں کی بے لوث خدمت کی،وہ غریب ،لاچار اور بے سہارا مریضوں کی مسیحا ہیں،انکے انتقال پر اہلیان کراچی کے آنکھیں اشکبار ہیں،ڈاکٹر سیمی جمالی نے جناح اسپتال کیلئے بے لوث خدمات کی، محترمہ نے ہمہ جوئی اور ہمہ سوئی سے عوام کی خدمت کی، شعبہ صحت پر مرحومہ کی بڑی گہری نظر تھی، نہایت دیانت داری اور سچے دل سے تیمارداروں کی خدمت کی، انکی خدمات ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں۔ چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان نے سیمی جمالی کے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرماکر انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین