کراچی(نمائندہ خصوصی)
نیشنل بینک آف پاکستان کے قائم مقام صدر اور سی ای اوجناب حمت علی حسنی کو سی ای او کلب پاکستان کی طرف سے سی ای او آف دی ایئر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 31 مئی کو لاہور میں گورنر ہائوس میں منعقد گرینڈ تقریب کے دوران جناب رحمت علی حسنی کو ایوارڈ دیا۔سی ای او کلب پاکستان کے صدر اور بانی اعجاز نثار بھی اس موقع پر موجود تھے۔اقتصادی تحقیق، کیپٹل مارکیٹس، سرمایہ کاری بینکاری، خزانہ اور کریڈٹ مارکیٹس میں 25 سالہ وسیع تجربے کے حامل جناب رحمت علی حسنی پاکستان میں بینکاری کے شعبہ میں ایک جانا پہنچانا نام ہے اورانہوں نے اس شعبہ کی ترقی میں موثر کردارادا کیا ہے۔مئی 2022 میں نیشنل بینک آف پاکستان کے قائم مقام صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد این بی پی کو بیلنس شیٹ کے تناظر میں پاکستان کا سب بڑا بینک بنانے کیلئے کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے غیر معمولی قیادت اور سٹریٹجک وژن کا مظاہرہ کیا۔ بینک کی بیلنس شیٹ کی ترقی کے ساتھ منافع میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اوراس کے ساتھ ملک کی خدمت کے لیے بینک کی مسلسل کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جناب رحمت علی حسنی کا ایک قابل ذکر حصہ این بی پی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں اہم کردار ہے ۔ان کی رہنمائی میں این بی پی نے نہ صرف جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل کو اپنایا اورصارفین کیلئے بینکاری کے تجربے میں انقلاب برپا کیا بلکہ بلارکاوٹ اور محفوظ ٹرانزیکشنز کو یقینی بنایا۔ یہ پیش رفت این بی پی کی ترقی پسند ڈیجیٹل بینکاری کے منظر نامے میں آگے نکل جانے کے حوالے سے پوزیشن واضح کرتی ہے .سی ای او آف دی ایئر ایوارڈ وصول کرنے پر اظہار کرتے ہوئے جناب رحمت علی حسنی نے نیشنل بینک آف پاکستان کے سٹیک ہولڈرز سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ”میں سی ای او کلب پاکستان اور اپنے ساتھیوں کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر مشکور ہوں ۔ میں کاروباری شعبہ کو دل سے سراہاتا ہوں کہ جنہوں نے میری کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے اس اعزاز سے نوازا۔اس طرح کی پذیرائی پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے علاوہ این بی پی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔