راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان سے جمعرات کو وزارت دفاع میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقا ت میں دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔معزز مہمان نے علاقائی امن کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔