اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے امریکہ نے میر ی حکومت گرائی کا جھوٹ گھڑنے والے نے 9 مئی کا ملبہ بھی پنے کارکنوں اور پارٹی راہنماﺅں پر ڈال دیا۔۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں گے تو ردعمل تو ہونا تھا۔” پہلا جملہ ،”یہ سب ورکروں اور پارٹی راہنماﺅں نے کیا ہے۔” دوسرا جملہ ،یہ انٹرویو نہیں، دوغلے اور جھوٹے کردار کی شخصیت کا آئینہ اور اصل چہرہ ہے۔ یہ ان سب کے لئے سبق ہے جو گمراہ کی گمراہی اور فریب کا شکار ہوئے،ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ون پیج” سے "میں تو بے اختیار تھا”،”امریکہ نے میری حکومت گرائی” سے "محسن نقوی نے میری حکومت گرائی” تک کے جھوٹ گھڑنے والے نے اب 9 مئی کا ملبہ بھی آخر کار اپنے کارکنوں اور پارٹی راہنماﺅں پر ڈال دیا ہے۔ جنہوں نے فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار اور شہدا کی بے حرمتی کی۔ یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی راہنماﺅں پر ڈال کر کیا ایک کروڑ نوکری پچاس لاکھ گھر، سائیفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا۔ یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، صداقت اور امانت کی ہر لکیر پارکی۔ ایک سال سے اپنے کارکنوں اور پارٹی راہنماﺅں کے دل اور ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا۔۔ اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ یہ ہے وہ محسن کشی جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔