کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون،جولائی اوراگست 2023 کا آوٹ لک جاری کردیا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر ان تین ماہ کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس سیزن کے اختام پر بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارشوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔