لاہور( نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف سردار عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزملک کے بہترمستقبل کا سوچیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے