اسلام آباد( کامرس رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ٹویوٹا ایشیاء کے پریزیڈنٹ، یوشیکی کونیشی (Yoshiki Konishi) اور انڈس موٹرز کے سی ای اور علی اصغر جمالی نے ملاقات کی.ملاقات میں پاکستان میں جاپان کے سفیر عزت مآب متسوہیرو وادا (Mitsuhiro Wada)، وائس چییرمین ٹویوٹا انڈس موٹرز شن جی یناجی (Shinji Yanagi)، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود، مشیر وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائی برڈ گاڑیوں کا یونٹ قائم کیا ہے جو جلد پیداوار شروع کرے گا. ملاقات میں مزید بتایا گیا کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز جولائی سے آٹو اسپیئرپارٹس کی برآمد شروع کر رہی ہے اس اقدام سے پاکستان گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی عالمی سپلائی چین میں اپنی جگہ بنا سکے گا. اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انجینئیرنگ شعبے کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ذیادہ سے ذیادہ آٹو اسپئیر پارٹس کی برآمد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں میں پارٹس کی اکثریت مقامی طور پر تیار شدہ ہو.
شرکاء نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا. جاپانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو ج
اپان کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا جسکا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا.