ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان میں 9 مئی کو کینٹ پر حملے میں ملوث تحریکِ انصاف کے 5 کارکنوں کو پولیس نے آرمی کے حوالے کر دیا۔ملتان پولیس کے مطابق ان پانچوں ملزمان میں سٹی نائب صدر پی ٹی آئی خرم لیاقت، خرم شہزاد، زاہد خان، اسحاق بھٹہ اور حامد علی شامل ہیں۔ملتان پولیس کے مطابق آرمی تنصیبات پر حملے میں ملوث مزید ملزمان کو بھی آرمی کے حوالے کیا جائے گا۔ملتان پولیس کے مطابق 9 مئی کو کینٹ پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ان 5 کارکنوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔