لاہور (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف جلاﺅ گھیراﺅ کے 3مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔ایڈووکیٹ حبیب کی جانب سے عمران خان کے تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔بعد ازاں وہ انسداد دہشت گری عدالت سے لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوگئے۔عدالت نے 9مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد جیمر والی گاڑی اور سکیورٹی کی گاڑیاں زمان پارک پہنچی تھیں۔