لاہور(نمائندہ خصوصی)آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 343 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 385 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو اتھا۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023 میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اپریل میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارچ میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں کم ہو کر 33 ملین ڈالر ہوگیا۔