کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔کراچی کے ہوٹل میں یومِ تکریم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے میں ملوث لوگوں کا انشا اللہ وہی حال ہو گا جو ملک کے دشمن کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی وجہ سے ملک قائم و دائم ہے، شرپسندوں نے شہدا کی یادگار کو نقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلا گھیرا کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاو¿س لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔