انقرہ(نمائندہ خصوصی) عالمی رہنماﺅں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے پرمبارکبادی دی ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق امیرِقطرشیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی صدر رجب طیب اردوان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ جاری ٹوئٹ میں امیرِقطر نے طیب اردوان کی نئی صدارتی مدت میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے صدرطیب ایردوان اور ترکیہ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے ترک صدر کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے رجب طیب ایردوان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدررجب طیب اردوان کی انتخابی فتح ان کے کامیاب منصوبوں اور پالیسیوں پر ترکیہ عوام کے اعتماد کی تجدید ہے۔ طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت کو ترکیہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ لیبیا کے مشرق میں قائم متوازی حکومت کے خلاف ہے۔