اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود آڈیو لیکس اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے اور ایک نیا جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا سربراہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا سابق جج ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تحقیقات کا عمل مکمل کرنے پر مشاورت، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کی تجویزسامنے آگئی ہے ،ذرائع کے مطابق اس کمیشن میں خفیہ اداروں کے سینئر افسران اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے، تجویز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور معاون خصوصی عرفان قادر نے دی، حکومت نے آڈیو لیکس سے متعلق نئے کمیشن کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے کا فیصلہکیا ہے،انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس پر غور کے بعد نیا کمیشن بنانے کی حتمی منظوری متوقع ہے، وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی اپنی سفارشات پیش کریں گی۔