کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو چاہیئے کہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے کی بجائے کراچی کو اپنے اعمال کا حساب دے۔ کراچی کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کا دور گذر چکا۔ اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیات کے ذریعے کراچی پر حکومت کرتی رہی ہے۔ اس بار بلدیاتی انتخابات سے ایم کیو ایم کیوں بھاگی محمد حسین اس کا جواب دے ، سعید غنی نے کہا کہ کوئی عوامی جماعت انتخابات کا میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتی ،سعید غنی نے کہا کہ پریس کانفرنس کرکے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی عوام کی خدمت نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں کی خدمت کی ہے اور خدمت کی بنیاد پر کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا، سعید غنی نے مزید کہا کہنکراچی کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کا دور گذر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا اور کراچی ترقی بھی کریگا، سعید غنی نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے حکم پر ایم کیو ایم پر تنقید نہیں کرتے اس کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔