لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑ گیا، یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباوڈالا گیا، انکار پر ان کے ٹرک جلاکر تباہ کردیے گئے۔ اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی ، بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے، پرانی تصویریں بھی لگائیں ، تاہم صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا البتہ کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔