کراچی(نمائندہ خصوصی ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے صدر دفتر کادورہ کیا ۔جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے ادارہ سے متعلق گورنرسندھ کو بریفنگ دی۔ گورنر سندھ نے اپنی جانب سے مستحق افراد کے لئے قربانی کے 4 جانور جے ڈی سی کو عطیہ کئے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ قربانی کے ضمن میں جے ڈی سی کے اٹھائے گئے اقدامات خوش آئند ہیں۔ گورنرسندھ نے مستحق افراد کے لئے لائے گئے قربانی کے جانور وں کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی کی عید الاضحی پر تیاری انتہائی شاندار ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مستحق افراد کے لئے قربانی کے کام میں حصہ لینے پر خوشی ہے۔ جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے گورنرسندھ کو بتایا کہ اس عید الاضحی…