اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ عمران خان کا نام ای سی ایل میں نیب راولپنڈی کی سفارش پر ڈالا گیا۔ذرائع کے مطابق سرکلر سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ دوسری طرف بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔