لاہور ( نمائندہ خصوصی)
حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیے۔پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں گرفتار 32 خواتین میں سے 21 رہا ہو چکیں اور اس وقت 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا جیلوں میں قید خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے، حکومت خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے اوراسلام بھی ہمیں خواتین کی عزت اور احترام سکھاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ خواتین سےبدسلوکی کا تصوربھی نہیں کرسکتے، دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے