لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے،عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ ۔ مسلم لیگ (ن کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔