کراچی (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگلے 72گھنٹے میں ایک اور کیڑا چھوڑ جائے گا۔ یہ اپنی جان بچانے کیلئے خان کوچھوڑ کر نکل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی کا پارٹی نہ چھوڑنے سے متعلق ویڈیو بیان اور ساتھ میں پارٹی سے علیحدگی کی خبر کا سکرین شارٹ شیئر کیا جبکہ علی زیدی کی جانب سے انہیں پارٹی سے معطل کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی ٹوئٹ کردیا۔فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میں قوم کومسلسل کہتا رہا اب خودکیڑے اورسانپوں کی اصلیت دیکھ لیں،میں خان کو بچانے کیلئے پارٹی سے نکالاگیا،یہ سب اپنی جان بچانے کیلئے خان کو چھوڑ کر نکل رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اس گٹرکے کیڑے کی باتیں یادہیں نہ آپ کو، دی اینڈ کہنے والے کا خود دی اینڈ ہوگیا، اگلے 72گھنٹے میں ایک اور کیڑا چھوڑ جائے گا۔