لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ تو پتہ تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشت گرد بھی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا دہشتگرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سب سامنے آیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، ساری دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔قائد ن لیگ نے نے کہاکہ اس سے بڑا فراڈیا پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے۔