لاہور ( نمائندہ خصوصی) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن کے بیٹے رضوان ضیاء کوگرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان ضیاء کو جناح ہاؤس لاہور میں توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ رضوان ضیاء کو جیو فینسنگ کی مدد سے لوکیشن سامنے آنے پر ٹریس کرکےگرفتار کیا گیاہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان ضیاءسابق آرمی آفیسر کا داماد اور ایک حاضر سروس اعلی پولیس افسر کا برادر نسبتی بھی ہے۔